اھم ترین

حضرت فاطمہ ع کا حضرت ابو بکر سے کسی کو بھیج کر فدک کا مطالبہ کرنا – اہلیسنت کتب سے سکین پیجز

حضرت فاطمہ ع کا حضرت ابو بکر سے کسی کو بھیج کر فدک کا مطالبہ کرنا

اہل سنت کی معتبر کتب میں حضرت زہرا کا کسی کو ابوبکر کے پاس بھیج فدک کا میراث کے عنوان سے مطالبہ کرنے کے بارے میں بھی روایات موجود ہیں۔ بخاری نے اس بارے میں  روایات کو نقل کیا ہے

حدثنا یحیى بن بُكَیرٍ حدثنا اللَّیثُ عن عُقَیلٍ عن بن شِهَابٍ عن عُرْوَةَ عن عَائِشَةَ أَنَّ فَاطِمَةَ علیها السَّلَام بِنْتَ النبی صلى الله علیه وسلم أَرْسَلَتْ إلى أبی بَكْرٍ تَسْأَلُهُ مِیرَاثَهَا من رسول اللَّهِ صلى الله علیه وسلم مِمَّا أَفَاءَ الله علیه بِالْمَدِینَةِ وَفَدَكٍ وما بَقِی من خُمُسِ خَیبَرَ فقال أبو بَكْرٍ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله علیه وسلم قال لَا نُورَثُ ما تَرَكْنَا صَدَقَةٌ إنما یأْكُلُ آلُ مُحَمَّدٍ صلى الله علیه وسلم فی هذا الْمَالِ وَإِنِّی والله لَا أُغَیرُ شیئا من صَدَقَةِ رسول اللَّهِ صلى الله علیه وسلم عن حَالِهَا التی كانت علیها فی عَهْدِ رسول اللَّهِ صلى الله علیه وسلم وَلَأَعْمَلَنَّ فیها بِمَا عَمِلَ بِهِ رسول اللَّهِ صلى الله علیه وسلم فَأَبَى أبو بَكْرٍ أَنْ یدْفَعَ إلى فَاطِمَةَ منها شیئا فَوَجَدَتْ فَاطِمَةُ على أبی بَكْرٍ فی ذلك فَهَجَرَتْهُ فلم تُكَلِّمْهُ حتى تُوُفِّیتْ.

عایشہ نے کہا ہے کہ: فاطمہ نے کسی کو ابوبکر کے پاس بھیجا تا کہ وہ ابوبکر سے رسول خدا کی میراث کا، فدک کا اور خیبر کے خمس کا مطالبہ کرے۔ ابوبکر نے کہا کہ: رسول خدا نے فرمایا تھا کہ: ہم انبیاء اپنے مرنے کے بعد کوئی میراث نہیں چھوڑتے، ہم جو بھی چیز چھوڑ کر جاتے ہیں، وہ صدقہ ہوتی ہے، اور جو کام رسول خدا انجام دیتے تھے، میں بھی وہی کام انجام دوں گا اور اسی پر عمل کروں گا۔ لہذا ابوبکر نے ان میں سے کوئی چیز بھی فاطمہ کو نہ دی۔ اس پر فاطمہ (س) ابوبکر سے ناراض ہو گئیں اور مرتے دم تک اس سے بات نہیں کی تھی۔

 البخاری الجعفی، ابو عبد الله محمد بن إسماعیل (متوفى256هـ)، صحیح البخاری، ج 4، ص 1549، تحقیق: د. مصطفی دیب البغا، ناشر: دار ابن كثیر، الیمامة – بیروت، الطبعة: الثالثة، 1407 – 1987.

بخاری نے  ایک دوسری روایت میں اسی مطلب کو نقل کیا ہے کہ

حَدَّثَنَا أَبُو الْیمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَیبٌ عَنِ الزُّهْرِىِّ قَالَ حَدَّثَنِى عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَیرِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ فَاطِمَةَ – عَلَیهَا السَّلاَمُ – أَرْسَلَتْ إِلَى أَبِى بَكْرٍ تَسْأَلُهُ میراثها مِنَ النَّبِىِّ – صلى الله علیه وسلم – فِیمَا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ – صلى الله علیه وسلم -، تَطْلُبُ صَدَقَةَ النَّبِىِّ – صلى الله علیه وسلم – الَّتِى بِالْمَدِینَةِ وَفَدَكٍ وَمَا بَقِىَ مِنْ خُمُسِ خَیبَرَ.

…. عایشہ نے کہا ہے کہ: فاطمہ نے ایک بندے کو ابوبکر کے پاس بھیجا تا کہ وہ ابوبکر سے رسول خدا کی میراث، مال فئی و مدینہ کے صدقات، فدک اور جو کچھ خیبر کے صدقات سے باقی بچا ہے، کا مطالبہ کرے۔

صحیح البخاری، ج 3، ص 1360، ح 3508، كتاب فضائل الصحابة، بَاب مَنَاقِبِ قَرَابَةِ رسول اللَّهِ (ص) وَمَنْقَبَةِ فَاطِمَةَ علیها السَّلَام،

اہلیسنت کتب سے

حضرت فاطمہ ع کا حضرت ابو بکر سے کسی کو بھیج کر فدک کا مطالبہ کرنا - اہلیسنت کتب سے سکین پیجز
حضرت فاطمہ ع کا حضرت ابو بکر سے کسی کو بھیج کر فدک کا مطالبہ کرنا - اہلیسنت کتب سے سکین پیجز

مزید حوالاجات کے لئے یہاں کلک کریں

https://shiahaq.com/category/shia-sunni-section/

About Admin

Check Also

حضرت ابو طالب ع سے دشمنی کفر ہے - اہلسنت کتب سے سکین پیجز

حضرت ابو طالب ع سے دشمنی کفر ہے – اہلسنت کتب سے سکین پیجز

حضرت ابو طالب ع سے دشمنی کفر ہے - اہلسنت کتب سے سکین پیجز