اھم ترین

حدیث قرطاس کی تحقیق – اہلیسنت کتب سے سکین پیجز

حدیث قرطاس کی تحقیق

قرطاس و قلم کا واقعہ

حدیث قلم و دوات کی سند
پیغمبر (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کی عمر کے آخری ایام میں کچھ اصحاب عیادت کے لئے آپ کے پاس تشریف لائے ، تو آپ نے فرمایا: ”میرے لئے قلم و دوات لاؤ ! میں تمہارے لئے ایک نوشتہ لکھنا چاہتا ہوں جس کے بعدتم ہر گز گمراہ نہیں ہوگے ۔“لیکن بعض اصحاب نے آپ کے حکم کی مخالفت شروع کی اور یہ نوشتہ لکھنے میں مانع بن گئے ۔
اس حدیث کو صحیح بخاری  میں چھ مقامات اور صحیح مسلم  میں تین مقامات پر ذکر کیا گیا ہے ،یہ دونوں کتابیں اھل سنت کی معتبر روائی کتابیں ہیں ۔

اس روایت کے مطابق ،  حضرت (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کی موجودگی میں یہ اختلاف اور نزاع شروع ہوگیا تھا، بعض کہتے تھے کہ قلم و دوات لایا جائے ، بعض کہہ رہے تھے ،اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے، جن لوگوں نے قلم و دوات لانے کی مخالفت کی تھی ان کے نام بعض روایتوں میں ذکر نہیں ہوئے ہیں  لیکن بعض دوسری روایتوں میں اس بات کی تصریح کی گئی ہے کہ حضرت عمر آپ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے حکم کی مخالفت کے لئے کھڑے ہوگئے ۔

من جملہ کتابوں میں صحیح بخاری میںبیان کیا گیا ہے: جب رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) نے قلم و دوات کا مطالبہ کیا تو عمر نے کہا : ” ان النبی غلب علیہ الوجع !! و عندکم القرآن ، حسبنا کتاب اللہ “؛ پیغمبر پر بیماری کا غلبہ ہے (جس کی وجہ سے قلم و دوات کا مطالبہ کر رہے ہیں )جبکہ قرآن تمہارے پاس ہے ،ہمارے لئے کتاب خدا کافی ہے ۔

عمر نے رسول (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کو نوشتہ لکھنے سے روکنے کے لئے اس طرح کہا:”رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) پر بیماری کا غلبہ ہے ( نعوذ باللہ وہ نہیں جانتے کہ کیا کہہ رہے ہیں)اور قرآن جو تمہارے پاس ہے ،ہماری اور تمہاری ھدایت کے لئے کافی ہے ۔
اس کے علاوہ پانچ مقامات پر لفظ ”ھجر“ (نعوذ باللہ ھذیان بکنا) کا استعمال کیا گیا ہے

اہلیسنت کتب سے

حدیث قرطاس کی تحقیق - اہلیسنت کتب سے سکین پیجز

مزید حوالاجات کے لئے یہاں کلک کریں

https://shiahaq.com/category/shia-sunni-section/

About Admin

Check Also

حدیث رسول ص حضرت علی ع امام المومنین ہیں - اہلسنت کتب سے سکین پیجز

حدیث رسول ص حضرت علی ع امام المومنین ہیں – اہلسنت کتب سے سکین پیجز

حدیث رسول ص حضرت علی ع امام المومنین ہیں - اہلسنت کتب سے سکین پیجز