اھم ترین

تقیہ کے دلائل – اہلیسنت کتب سے سکین پیجز

تقیہ کے دلائل

مخالفین نے جس مسئلے کو سب سے زیادہ حربہ کے طور پر استعمال کیا ہے وہ  ’’ تقیہ‘‘ ہے، وہ لوگ ہم سے سوال کرتے ہیں کہ آپ لوگ کیوں تقیہ کرتے ہیں؟

تقیہ عقل کے میزان پر

 تقیہ حقیقت میں ایک دفاعی سپر ہے اسی وجہ سے روایات میں اسے ’’ تُرس المومن‘‘ یعنی مومن کی سپر سے تعریف کی گئی ہے۔

 کوئی بھی عقل اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ ایک انسان چند متعصب اور جاہل افراد کے سامنے اپنے عقیدہ کا اظہار کرے اور اپنی جان ومال اور ناموس کو خطرے میں ڈال دے، اس لئے کہ جان ومال کو کسی فائدے کے بغیر دینا عاقلا نہ عمل نہیں ہے۔

قرآن مجید نے متعدد مقامات پر دشمنوں کے مقابلہ میں تقیہ کو جائز قرار دیا ہے بعنوان مثال ملاحظہ کریں:

 مومن آل فرعون کی داستان میں آیا ہے

 

’’ وَقَالَ رَجُلْ مُّؤْ مِنْ مِّنْ آلِ فِرْ عَوْنَ یَکْتُمُ إِ یمَانَہُ أَ تَقْتُلُونَ رَجُلًا أَن یَقُولَ رَبِّییَ اللہُ وَقَدْ جَاء کُم بِالقبَیِّنَاتِ۔۔‘‘    (سورہ غافر آیت نمبر ۲۸)

اورآل فرعون کے مرد مومن کہ جس نے اپنا ایمان چھپا رکھا تھا: کہ کیا تم اس شخص کو قتل کرو گے کہ جو یہ کہہ رہا ہے کہ میرا پروردگار اللہ ہے جب کہ اس کے پاس واضح دلیلیں ہیں۔

اس کے بعد فرماتاہے: ’’ اسے اس کے حال پر چھوڑ دو کہ اگر اس نے جھوٹ کہا ہے تو یہ جھوٹ اس کا دامن گیر ہو جائےگا اور اگر سچ کہہ رہا ہے تو پھر اس بات کا امکان ہے کہ جس عذاب سے وہ ڈرا رہا ہے وہ تمہارا دامن گیر ہو جائے۔

ایک دوسرے مقام پر قرآن واضح فیصلہ سناتے ہوئے فرماتا ہے

’’لا یَتَخِذْ الْمُؤْ مِنُونَ الْکَا فِرِینَ أَ وْلِیَاءَ مِنْ دُونِ الْمُؤْ مِنِینَ وَ مَنْ یَفْعَلْ ذَلِکَ فَلَیْسَ مِنْ اللہَ فِی شَیْ ءٍ إِ لا أَ نْ تَتَقُو امِنْہُمْ تُقَاۃً۔۔۔۔‘‘

کسی بھی مومن کے لئے جائز نہیں ہے کہ وہ مومنین کے سوا کافروں کو دلی بنائے اور جو ایسا کرے گا تو وہ خدا سے بیگانہ ہے، مگر یہ کہ اس نے تقیہ سے کام لیاہو۔  (سورہ آل عمران، آیت نمبر ۲۸)

اس آیت نے قطعی طور پر خدا کے دشمنوں سے دوستی کو منع کر دیا ہے مگر یہ کہ ان کی دوستی کو ترک کرنے سے مسلمانوں کو آزار واذیت پہنچنے کا ڈر ہوتو پھر وہ ان کی دوستی کو سپر بنا کر تقیہ کیا جا سکتا ہے۔

تحریر: آیۃ اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی مدظلہ العالی

اہلیسنت کتب سے

تقیہ کے دلائل - اہلیسنت کتب سے سکین پیجز
تقیہ کے دلائل - اہلیسنت کتب سے سکین پیجز
تقیہ کے دلائل - اہلیسنت کتب سے سکین پیجز
تقیہ کے دلائل - اہلیسنت کتب سے سکین پیجز

مزید حوالاجات کے لئے یہاں کلک کریں

https://shiahaq.com/category/shia-sunni-section/

About Admin

Check Also

حدیث رسول ص حضرت علی ع امام المومنین ہیں - اہلسنت کتب سے سکین پیجز

حدیث رسول ص حضرت علی ع امام المومنین ہیں – اہلسنت کتب سے سکین پیجز

حدیث رسول ص حضرت علی ع امام المومنین ہیں - اہلسنت کتب سے سکین پیجز