ایمان حضرت ابو طالب ع
مقام افسوس ہے کہ ہمیں رسول اللہ (ص) کے حامی و سرپرست اور اپنی تمام ہستی حضور پر قربان کرنے والی شخصیت کے ایمان کی دلیلیں پیش کرنی پڑرہی ہیں۔
علامہ ابوالفدا کہتے ہیں کہ ابوطالب (ع) کے بعض اشعار(جن کا ترجمہ درج ذیل ہے اس بات پر دلالت کرتے ہیں کہ انھوں نے آنحضرت کی رسالت کا صدق دل سے اقرار کیاتھا۔
ترجمہ اشعار ابیطالب(ع)
"اے محمد (ص) تم نے مجھے دین اسلام کی طرف بلایا اور میں نے سمجھ لیا کہ در حقیقت تم صادق القول راست باز اور امانت دار ہو اور بیشک مجھے یقین ہوگیا کہ دین محمدی تمام دنیا کے دینوں سے بہتر ہے خدا کی قسم جبتک میں زندہ ہوں قریش میں سے کوی شخص تمہارا کچھ نہیں کرسکتا”
ابو طالب ایمانِ کل کے والد ہیں تو ان کے ایمان پر شک کرنے کی گنجائش ہی نہیں رہتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔پھر بھی کچھ لوگوں نے اسے موضوعِ بحث بنا لیا