حضرت فاطمہ کی وصیت حضرت ابو بکرعمر و عثمان میرے جنازے میں شریک نہ ہوں – اہلیسنت کتب سے سکین پیجز
Admin اکتوبر 21, 2019شیعہ سنی سیکشن حضرت فاطمہ کی وصیت حضرت ابو بکرعمر و عثمان میرے جنازے میں شریک نہ ہوں – اہلیسنت کتب سے سکین پیجزپر تبصرے بند ہیں9,590 Views
حضرت ابو بکرعمر و عثمان میرے جنازے میں شریک نہ ہوں
اگر حضرت زہرا (س) ان سے راضی ہو گئیں تھیں، تو پھر انھوں نے کیوں حضرت علی کو وصیت کی کہ مجھے رات کو دفن کرنا اور فرمایا کہ انکو میرے جنازے میں نہ آنے دینا اور مجھ پر نماز بھی نہ پڑھنے دینا ؟؟؟
عبد الرزاق صنعانی نے لکھا ہے کہ:
عن بن جريج و عمرو بن دينار أن حسن بن محمد أخبره أن فاطمة بنت النبي صلي الله عليه و سلم دفنت بالليل قال فر بها علي من أبي بكر أن يصلي عليها كان بينهما شيء۔
حسن ابن محمد سے نقل ہوا ہے کہ اس نے کہا ہے کہ: رسول خدا کی بیٹی کو رات کو دفن کیا گیا تا کہ ابوبکر ان کے بدن پر نماز نہ پڑھ سکے، کیونکہ ان دونوں کے درمیان ناراضگی تھی۔( اسلیے خود فاطمہ زہرا نے اس بات کی وصیت کی تھی )
اور مزید لکھا ہے کہ
عن بن عيينة عن عمرو بن دينار عن حسن بن محمد مثله الا أنه قال اوصته بذلك.
حسن بن محمد سے پہلی والی روایت کی طرح کی ایک دوسری روایت نقل ہوئی ہے، لیکن اس روایت میں اس نے کہا ہے کہ: فاطمہ نے خود ہی رات کو دفن کرنے کے بارے میں وصیت کی تھی۔
الصنعاني، أبو بكر عبد الرزاق بن همام (متوفي211هـ)، المصنف، ج 3، ص 521، ح 6554 و ح 6555، تحقيق حبيب الرحمن الأعظمي، ناشر: المكتب الإسلامي – بيروت، الطبعة: الثانية،
محمد بن اسماعيل بخاري نے لکھا ہے کہ
وَ عَاشَتْ بَعْدَ النبي صلي الله عليه و سلم سِتَّةَ أَشْهُرٍ فلما تُوُفِّيَتْ دَفَنَهَا زَوْجُهَا عَلِيٌّ لَيْلًا و لم يُؤْذِنْ بها أَبَا بَكْرٍ وَ صَلَّي عليها،
رسول خدا کے بعد فاطمہ چھے ماہ تک زندہ رہیں اور جب وہ دنیا سے چلی گئیں تو انکے شوہر علی نے انکو رات کو دفن کیا اور ابوبکر کو اس واقعے کی بالکل خبر نہ دی اور خود ہی ان پر نماز پڑھی۔
البخاري الجعفي، محمد بن إسماعيل أبو عبد الله (متوفي256هـ)، صحيح البخاري، ج 4، ص 1549، ح3998، كتاب المغازي، باب غزوة خيبر، تحقيق د. مصطفي ديب البغا، ناشر: دار ابن كثير، اليمامة – بيروت، الطبعة: الثالثة، 1407 – 1987.