حضرت ابو بکرعمر و عثمان نے جنازہ رسول ص میں شرکت نہیں کی – اہلیسنت کتب سے
وفات اور دفن رسول خدا (ص)
آخری وقت میں رسول کے پاس علی ابن ابیطالب ، بنی ہاشم اور ازواج کے علاوہ اور کوئی نہیں تھا، آپ کے فراق میں آپ کے گھر سے بلند ہونے والی آہ و بکا کی آواز سے آپ کی وفات کی خبر سب کو ہو گئی تھی ، سرور کائنات کے غم میں دل پاش پاش تھے، دیکھتے ہی دیکھتے مدینہ بھر میں آپ کی وفات کی خبر پھیل گئی۔ سبھی پر غم و الم کی کیفیت طاری تھی اگرچہ رسول خدا نے اس حادثہ کے لیے انہیں آمادہ کر دیا تھا اور کئی بار اپنے انتقال کی خبر دے چکے تھے اور امت کو یہ وصیت کر چکے تھے کہ وہ آپ کے بعد آپ کے خلیفہ علی بن ابی طالب کی اطاعت کریں۔ یقینا آپ کی وفات ایک بہت بڑا سانحہ تھا جس سے مسلمانوں کے دل دہل گئے تھے مدینہ پر ایک اضطرابی کیفیت طاری تھی، رسول کے گھر کے اطراف میں جمع افراد عمر بن خطاب کی بات سے حیرت زدہ تھے وہ تلوار سے لوگوں کو ڈراتے ہوئے کہہ رہا تھا کہ: منافقین میں سے بعض لوگوں کا یہ گمان ہے کہ اللہ کا رسول مر گیا۔ خدا کی قسم! وہ مرے نہیں ہیں ہاں وہ موسیٰ بن عمران کی طرح اپنے رب کے پاس چلے گئے ہیں۔
تاریخ کامل ج 2 ص 323،
طبقات الکبریٰ ج2 ص 266،
سیرت نبویہ، زینی دحلان ، ج2 ص 306
ابو بکر اور عمر بن خطاب اپنے ہم خیال لوگوں کے ساتھ سقیفہ بنی ساعدہ گئے انہیں یہ خبر ملی تھی کہ سقیفہ میں ایک ہنگامی جلسہ ہو رہا ہے
شاہ ولی اللہ کا اقرار : صحابہ کی توجہ آنحضرت ؐ کے دفن سے بھی پہلے خلیفہ کے تعین و تقرر کی طرف ہوئی اور ان حضرات سے خلافت کو سرور کونین ؐ کے جنازے پرمقدم کیا
اہلیسنت کتب سے
حضرت عمر ،ابو بکر و عثمان نے رسول خدا ص کی تدفین میں شرکت نہ کی/ اہلیسنت عالم دین کی زبانی