حدثنا وَكِيعٌ عن عِصَامِ بن قُدَامَةَ عن عِكْرِمَةَ عَنِ بن عَبَّاسٍ قال قال رسول اللهِ صلى الله عليه وسلم أَيَّتُكُنَّ صَاحِبَةُ الْجَمَلِ الأَدْبَبِ يُقْتَلُ حَوْلَهَا قَتْلَى كَثِيرَةٌ تَنْجُو بعد ما كَادَتْ .
ابن عباس سے نقل ہوا ہے کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی ازواج سے فرمایا: تم میں سے کون ہے جو بھرے بالوں والے اونٹ پر بیٹھے گی اور اس کے اطراف میں بہت سے لوگ قتل ہوں گے اور موت سے بہت نزدیک ہونے کے بعد آخر کار ان کو موت سے نجات مل جائے گی۔
مصنف ابن أبي شيبة، ج 14 ص 247
سوال
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جنگ جمل کے رونما ہونے سے پہلے پیشین گوئی کی، اس کے باوجود پیغمبر اکرم کے علم غیب سے کیوں انکار کرتے ہیں؟