اھم ترین

معاویہ کے فضائل نہ بیان کرنے پرامام نسائی شہادت – اہلیسنت کتب سے سکین پیجز

معاویہ کے فضائل نہ بیان کرنے پرامام نسائی شہادت 

امام نسائی رح کا واقعہ شہادت ۔

محدثین میں سے ایک جلیل القدر محدث امام نسائی بھی ہیں جنکی سنن نسائی صحاح ستہ میں بھی شامل ھےاور یہی کتاب امام کی حدیث میں انکی جلالت و علمی منزلت اوران کے عظیم المرتبہ مقام کا اندازہ لگانے کیلیئے کافی ھے امام نسائی کو بھی مناقب علی [ع] بیان کرنے کے جرم میں سر عام تشدد کا نشانہ بنایاگیا یہاں تک کہ آپ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے امام نسائی کے واقعہ شہادت کی تفصیل کتب تراجم میں یوں ملتی ھے کہ آپ زندگی کے آخری ایام میں حج کے لیے روانہ ہوئے اور دمشق پہنچے۔آپ نے دمشق میں رہ کر فضائل علی ع پر ایک کتاب لکھی جو "خصائص علی” کے نام سے معروف و مشہور ھے۔

اس کتاب میں انہوں نے اکثر روایات امام احمد بن حنبل سے نقل کیں ہیں ۔اہل شام کو ان کی یہ کتاب پسند نا آئی اس کتاب کے متعلق امام نسائی خود لکھتے ہیں

میں جب دمشق میں داخل ہوا تو وہاں حضرت علی [ع] سے انحراف کرنے والوں کی تعداد زیادہ تھی۔اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے یہ کتاب لکھی اور امید کرتا ہوں کہ خدا اس کتاب کے ذریعہ انکو ہدایت دے گا۔

امام نسائی نے دمشق میں خطبہ دیا،جس میں انہوں نے حضرت علی ع کے فضائل میں احادیث بیان کیں اہل شام فضائل علی ع کو برداشت نہ کر سکے اور امام نسائی سے کہا

"کیا تم فضائل معاویہ کی احادیث بیان نہیں کرو گے”؟

امام نسائی نے جواب دیا:

میں معاویہ کی فضیلت میں کون سی حدیث بیان کروں؟ کیا میں یہ حدیث بیان کروں

لا اشبع اللہ بطنھ "اللہ! معاویہ کے پیٹ کو کبھی نہ بھرے۔"

امام نسائی کا یہ جواب سن کر سوال کرنے والے خاموش ہوگئے ۔پھر انہوں نے کہاں۔کیا معاویہ کے فضائل میں کوئی اور حدیث مروی نہیں؟

امام نسائی نے فرمایا۔اگر معاویہ برابر میں ھی چھوٹ جائے [یعنی فقط اسکو نجات ہی مل جائے] تو یہی اس کے لیے کافی ہے اسکی فضیلت کا تو کوئی سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔

لوگوں نے یہ سن کر امام نسائی پر حملہ کردیا اور ان کے خصیتین پر شدید چوٹیں آئیں امام نسائی بے ہوش ہوگئے اور انہیں اٹھا کر مسجد سے باہر پھینک دیا گیا۔
امام نسائی کو وہاں سے "رملہ” لے جایا گیا۔جہاں وہ چوٹوں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

حافظ ابونعیم کہتے ہیں: انہیں چوٹوں کی وجہ سے امام نسائی کی وفات ہوئی۔

دارقطنی کہتے ہیں :امام نسائی کی دمشق میں آزمائش ہوئی اور انہوں نے شہادت پائی اور یہ واقعہ 303ھ میں پیش آیا۔۔

اہلیسنت کتب سے

معاویہ کے فضائل نہ بیان کرنے پرامام نسائی شہادت - اہلیسنت کتب سے سکین پیجز
معاویہ کے فضائل نہ بیان کرنے پرامام نسائی شہادت - اہلیسنت کتب سے سکین پیجز
معاویہ کے فضائل نہ بیان کرنے پرامام نسائی شہادت - اہلیسنت کتب سے سکین پیجز
معاویہ کے فضائل نہ بیان کرنے پرامام نسائی شہادت - اہلیسنت کتب سے سکین پیجز
معاویہ کے فضائل نہ بیان کرنے پرامام نسائی شہادت - اہلیسنت کتب سے سکین پیجز

مزید حوالاجات کے لئے یہاں کلک کریں

https://shiahaq.com/category/shia-sunni-section/

About Admin

Check Also

امام ناطق جعفر صادق ع کا زہد و تقویٰ - حافظ ابو نعیم کی نظر میں

امام ناطق جعفر صادق ع کا زہد و تقویٰ – حافظ ابو نعیم کی نظر میں

امام ناطق جعفر صادق ع کا زہد و تقویٰ - حافظ ابو نعیم کی نظر میں