اھم ترین

مولا علی ع تمام مخلوقات سے افضل – مصنف ابن ابی شیبة

مولا علی ع تمام مخلوقات سے افضل – مصنف ابن ابی شیبة

ایک مسلم تاریخی مسئلہ جس کو شیعہ مخالفین نے بہت زیادہ چپھانے کی کوشش کی اور اس کا انکار بھی کیا ہے یہ ہے کہ امیرالمومنین [علیہ السلام] پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے علاوہ تمام انبیاء اور بنی نوع  انسان پر فضیلت رکھتے ہیں ۔ 

شیعہ اور سنی کتابوں میں امام حسن علیہ السلام سے ایک حدیث نقل ہوئی ہے جو کئی طریقوں سے اور انتہائی معتبر اسناد کے ساتھ نقل ہوئی ہے، یہ حدیث امام حسن علیہ السلام نے امیرالمومنین علیہ السلام کی شہادت کے بعد بیان فرمائی کہ تمام اولین و آخرین مخلوقات پر امیرالمومنین [ع] کی افضلیت ثابت ہے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ هُبَيْرَةَ بْنِ يَرِيمَ قَالَ: سَمِعْتُ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ قَامَ خَطِيبًا فَخَطَبَ النَّاسَ فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ , لَقَدْ فَارَقَكُمْ أَمْسِ رَجُلٌ مَا سَبَقَهُ الْأَوَّلُونَ وَلَا يُدْرِكُهُ الْآخِرُونَ , وَلَقَدْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْعَثُهُ الْمَبْعَثَ فَيُعْطِيهِ الرَّايَةَ فَمَا يَرْجِعُ حَتَّى يَفْتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ , جِبْرِيلُ عَنْ يَمِينِهِ وَمِيكَائِيلُ عَنْ شِمَالِهِ , مَا تَرَكَ بَيْضَاءَ وَلَا صَفْرَاءَ إِلَّا سَبْعَمِائَةِ دِرْهَمٍ فَضَلَتْ مِنْ عَطَائِهِ , أَرَادَ أَنْ يَشْتَرِيَ بِهَا خَادِمًا.

ھبیرہ بن یریم کہتے ہیں کہ میں نے حسن بن علی [علیہ السلام] کو خطبہ دیتے ہوئے سنا جس میں آپ نےفرمایا: اے لوگو! کل تمہارے درمیان سے ایک مرد ایسا شخس چلا گیا جس پر نہ گزشتہ لوگ سبقت رکھتے تھے اور نہ آنے والے ان کی فضیلت کو سمجھ سکتے ہیں۔ پیغمبر اکرم ان کو جنگوں میں بھیجتے تھے اور پرچم کو ان کے حوالے کرتے تھے۔ اور وہ اس وقت تک پلٹ کر نہیں آتے تھے جب تک خداوند متعال فتح و کامیابی ان کو عطا نہیں کردیتا تھا، اور جبرئیل ان کے داہنے اور میکائیل ان کے بائیں رہتے تھے۔ انھوں نے سونا چاندی [درہم و دینار] میں سے سات سو درھم کے علاوہ کچھ نہیں چھوڑا جس سے آپ ایک خدمت گذار خریدنا چاہتے تھے۔

 مصنف ابن ابی شیبة،ج17 ص119و120،ر32768 ط دار القبلة

مصنف ابن ابی شیبة

مولا علی ع تمام مخلوقات سے افضل - مصنف ابن ابی شیبة

مزید حوالاجات کے لئے یہاں کلک کریں

https://shiahaq.com/shia-sunni-section-list-of-articles-with-scan-pages/

About Admin

Check Also

فرمان رسول ص علی ع حق کے ساتھ اور حق علی ع کے ساتھ - اہلسینت کتب سے سکین پیجز

فرمان رسول ص علی ع حق کے ساتھ اور حق علی ع کے ساتھ – اہلسینت کتب سے سکین پیجز

فرمان رسول ص علی ع حق کے ساتھ اور حق علی ع کے ساتھ - اہلسینت کتب سے سکین پیجز