اھم ترین

کیا امام علی ع کی ولادت خانہ کعبہ میں ہوئی ؟ اہلیسنت کتب سے سکین پیجز

امیر المؤمنین علی (ع) کے لا تعداد فضائل ہیں، ان میں سے بعض فضائل، ان حضرت کے خصائص میں سے شمار ہوتے ہیں اور وہ کسی دوسرے انسان میں موجود نہیں ہیں، خانہ کعبہ میں ان حضرت کا دنیا میں آنا،

یہ ایک ایسی فضیلت ہے کہ جو فقط انکی مقدس ذات میں پائی جاتی ہے۔ لیکن صد افسوس سے یہ بات لکھنا پڑ رہی ہے کہ اس بے مثل و لا زوال فضیلت کا بعض اہل سنت کے علماء نے انکار کیا ہے۔

یہ وہی محترم و پاک و پاکیزہ اور با عظمت گھر ہے جس میں مولائے متقیان حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام پیدا ہوئے ۔ تمام علماءو مو رخین اہل سنت وشیعہ نے با اتفاق لکھا ہے کہ حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام خانہ کعبہ میںپیدا ہوئے ۔حاکم نیشاپوری جو اہل سنت کے بزرگ علما میں شمار ہوتے ہیں اپنی کتاب مستدرک ،ج۳،ص۴۸۳ پر اس حدیث کو باسندو متواتر لکھا ہے

وَقَد تَوَاتِرَتِ الاَخبٰارُ اَنَّ فَاطِمَۃَ بِنتِ اَسَد (ع) وَلَدَت اَمِیرَ المُومِنِینَ عَلِی ابنُ اَبِی طَالِبٍ کَرَّمَ اللّٰہُ وَجہَہُ فِی جَو فِ الکَعبَۃ

امیر المومنین علی ابن ابی طالب کرم اللہ وجہ ،فاطمہ ابنت اسدکے بطن مبارک سے خانہ کعبہ کے اندر پیدا ہوئے

شاہ ولی اللہ محدث دہلوی نے اپنی کتاب ” ازالۃ الخفائ“ صفحہ ۲۵۱ پر اس حدیث کو اور واضح طور پر تحریرکیا ہے کہ حضرت علی علیہ السلام سے پہلے اور نہ ان کے بعد کسی کو یہ شرف نصیب نہیں ہوا چنانچہ لکھتے ہیں

تواتر الاخبار انفاطمۃ بنت اسد ولدت امیر المومنین علیاً فی جوف الکعبۃ فانہ ولد فی یوم الجمعۃ ثالث عشر من شہر رجب بعد عام الفیل بثلاثین سنۃ فی الکعبۃ و لم یولد فیھا احد سواہ قبلہ ولا بعدہ

متواتر روایت سے ثابت ہے کہ امیر المومنین علی (ع)روز جمعہ تیرہ رجب تیس عام الفیل کو وسط کعبہ میں فاطمہ بنت اسد کے بطن سے پیدا ہوئے اور آپ کے علاوہ نہ آپ سے پہلے اور نہ آپ کے بعد کوئی خانہ کعبہ میں پیدا ہوا

حافظ گنجی شافعی اپنی کتاب ” کفایۃالطالب“صفحہ ۲۶۰پرحاکم سے نقلکرتے ہوئے لکھتےہیں

امیرالمو منین حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام مکہ معظمہ میں خانہ کعبہ کے اندر شب جمعہ ۱۳رجب ، ۳۰ عام الفیل کو پیدا ہوئے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی بیت اللہ میں نہیں پیدا ہوا ۔نہ اس سے پہلے اورنہ اس کے بعد ۔ یہ منزلت و شرف فقط حضرت علی علیہ السلام کو حاصل ہے” ۔

لم یولد قبلہ و لا بعدہ مولود فی بیت الحرام

حضرت علی (ع) سے پہلے اور نہ آپ(ع) کے بعد کوئی خانہ کعبہ میں پیدا نہیں ہو۔

https://shiahaq.com/category/shia-sunni-section/

اہلیسنت کتب سے تحقیقی مواد

کیا امام علی ع کی ولادت خانہ کعبہ میں ہوئی ؟ اہلیسنت کتب سے تحقیقی مواد
کیا امام علی ع کی ولادت خانہ کعبہ میں ہوئی ؟ اہلیسنت کتب سے تحقیقی مواد
کیا امام علی ع کی ولادت خانہ کعبہ میں ہوئی ؟ اہلیسنت کتب سے تحقیقی مواد
کیا امام علی ع کی ولادت خانہ کعبہ میں ہوئی ؟ اہلیسنت کتب سے سکین پیجز
کیا امام علی ع کی ولادت خانہ کعبہ میں ہوئی ؟ اہلیسنت کتب سے تحقیقی مواد
کیا امام علی ع کی ولادت خانہ کعبہ میں ہوئی ؟ اہلیسنت کتب سے تحقیقی مواد
کیا امام علی ع کی ولادت خانہ کعبہ میں ہوئی ؟ اہلیسنت کتب سے سکین پیجز
کیا امام علی ع کی ولادت خانہ کعبہ میں ہوئی ؟ اہلیسنت کتب سے تحقیقی مواد
کیا امام علی ع کی ولادت خانہ کعبہ میں ہوئی ؟ اہلیسنت کتب سے تحقیقی مواد
کیا امام علی ع کی ولادت خانہ کعبہ میں ہوئی ؟ اہلیسنت کتب سے سکین پیجز

About Admin

Check Also

امام ناطق جعفر صادق ع کا زہد و تقویٰ - حافظ ابو نعیم کی نظر میں

امام ناطق جعفر صادق ع کا زہد و تقویٰ – حافظ ابو نعیم کی نظر میں

امام ناطق جعفر صادق ع کا زہد و تقویٰ - حافظ ابو نعیم کی نظر میں