اھم ترین

کیا مولا علی ع نے عورتوں کو سوره یوسف کی تلاوت سے روکا – رد شبہات و ناصبیت

کیا مولا علی ع نے عورتوں کو سوره یوسف کی تلاوت سے روکا - رد شبہات و ناصبیت

کیا مولا علی ع نے عورتوں کو سوره یوسف کی تلاوت سے روکا 

نواصب{الكافي – ج 5 – الصفحة 312} سے ایک روایت لاتے ہیں کہ امیر المومنین عليه السلام نے فرمایا اپنی عورتوں کو سورہ یوسف کی تعلیم نہ دیا کرو اور نہ ہی وہ اس کی تلاوت کریں کیوںکہ اس میں فتنہ ہے اور انہیں سورہ نور کی تعلیم دو کیوںکہ اس میں نصیحتیں ہیں۔

جبکہ اس روایت کی سند حد درجہ کی ضعیف ہے ایک تو اس میں سھل بن زیاد ہے جو بہت زیادہ محل اختلاف ہے اور دوسرا یہ حدیث یعقوب بن سالم جو امام صادق علیہ السلام کے اصحاب میں سے ہے جو خود علی علیہ السلام سے نقل کر رہا جس کا معنی ہے کہ کم از کم درمیان میں تین راویان کا ذکر نہیں ہیں

جس اندھے کو راویوں کا اتنا بڑا خلا نظر نہ آئے اس سے کیا کسی علمی بات کی توقع کی جائے

اس روایت کو اگر مان بھی لیا جائے تو اس سے کونسا  مذہب پہ حرف آتا ہے اس میں کیا حرج ہے کہ دین اسلام خواتین کے مسئلہ میں اتنا حساس ہو کہ اگر کسی سورت قرآن میں بھی حسن و جمال اور عشق و معشوقی کا تذکرہ آ جائے اور ایک خاتون کا کسی مرد کو اپنی طرف مائل کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کرنے کا قصہ ہو تو اسلام اسے بھی خاتون کو تعلیم دینا پسند نہ کرے

اور جو یہ کہا ہے کہ اس سورت میں فتنہ ہے اس سے مراد یہ نہی ہے کہ عیاذ باللہ یہ سورت قرآن حق نہیں ہے بلکہ مراد یہ ہے کہ اس میں عورتوں کیلیے آزمائش ہے اور اسے زیادہ پڑھنے اور اس قصہ میں غور کرنے سے کوئی عورت تو ممکن ہے کہ پاکدامنی کا سبق سیکھے مگر کوئی خاتون غلط راستہ بھی اختیار کر سکتی لہذا اسے اس معنی میں فتنہ کہا گیا ہے جس معنی میں قرآن نے کہا ہے کہ اولاد اور مال فتنہ ہیں یعنی ان کے ذریعہ لوگوں کی آزمائش ہے کچھ لوگ تو انہیں راہ خدا میں قربان کر کے کامیاب ہو جائیں گے مگر کچھ انہیں کی وجہ سے راہ حق سے بھٹک جائیں گے تو لہذا حدیث کو مان بھی لیا جائے تو کوئی وجہ اعتراض نہیں رہتی مگر جس نے خواہ مخوا اعتراض کرنا ہے تو کرتا رہے

ناصبی حضرات قرآن کی اس آیت کا کیا مطلب لیں گے ؟

اور جان رکھو کہ تمہارے مال اور تمہاری اولاد سب فتنہ ہے اور اللہ کے پاس بڑا ثواب ہے

سوره انفال – ٢٨

کیا مولا علی ع نے عورتوں کو سوره یوسف کی تلاوت سے روکا - رد شبہات و ناصبیت
کیا مولا علی ع نے عورتوں کو سوره یوسف کی تلاوت سے روکا - رد شبہات و ناصبیت
کیا مولا علی ع نے عورتوں کو سوره یوسف کی تلاوت سے روکا - رد شبہات و ناصبیت
کیا مولا علی ع نے عورتوں کو سوره یوسف کی تلاوت سے روکا - رد شبہات و ناصبیت

مزید حوالاجات کے لئے یہاں کلک کریں

https://shiahaq.com/category/shia-sunni-section/

About Admin