اھم ترین

کیا امام حسن و حسین ع نے معاویہ کی بیعت کی – ناصبی اعتراض – رد شبہات و ناصبیت

کیا امام حسن و حسین ع نے معاویہ کی بیعت کی - ناصبی اعتراض - رد شبہات و ناصبیت

کیا امام حسن و حسین ع نے معاویہ کی بیعت کی  

نواصب کتاب (رجال کشی ، ص 110) سے ایک روایت پیش کر کے یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ امام حسن اور حسین علیھما السلام نے معاویہ کی بیعت کی تھی   

ناصبی اس سے کیا ثابت کرنا چاہتا ہے؟ کیا یہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ جناب حسنین معاویہ کو خلافت کے اہل سمجھتے تھے اس لیے بیعت کی تو پھر کس لیے پہلے امام حسن نے اپنی بیعت کروائ تھی اور کیوں معاویہ سے جنگ کیلیے نکلے تھے اور یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ جسے امیرالمومنین ع نا اھل سمجھیں اور اس سے جنگ کریں بیٹے اسے خلافت کے اھل سمجھ لیں اور اگر ناصبی یہ ثابت کرنا چاہتا ہے معاویہ کو اھل نہیں سمجھتے تھے لیکن جب اپنے ساتھیوں کی غداری اور مسلسل معاویہ کی فوج میں شمولیت دیکھی تو مجبور ہو کر بیعت کر لی تو پھر اس میں معاویہ کی کونسی فضیلت ثابت ہوتی بلکہ برعکس اس کی رذیلت ثابت ہوتی ہے کہ جس کو خلیفہ حق نے اپنا نائب معین کیا تھا اور مسلمانوں نے بھی اس کی بیعت کر لی تھی اپنی مکاری سے اور بیت المال کے مال کو ناحق اپنی کرسی کیلیے خرچ کر کے غدار قسم کے مسلمانوں اور ان کے غدار لیڈروں کو اپنے ساتھ ملا کر اسے خلافت سے برطرف ہونے اور بیعت کرنے پہ مجبور کر دیا

نیچے حوالہ ملاحظہ کریں

حقیقت یہ تھی کہ جب امام نے دیکھا کہ مخلص شیعہ تھوڑے ہیں اور باقی یا خوارج ہیں یا غدار مسلمان یا جنگ سے کترانے والے دنیا پرست تو مجبور ہوگئے کہ مصالحت کر لیں تاکہ اپنی اور اپنے شیعہ کی جان بچا لیں اسی لیے فرمایا کہ یہ صلح کر کے میں نے قیامت تک کے لیے شیعہ کے وجود کو بقا دی ہے اور فرمایا کہ یہ اس طرح کی صلح ہے جیسی رسول اسلام نے کفار مکہ سے حدبیۃ میں کی تھی تو یہ تقیہ کی وجہ سے تھی نہ کہ اختیار سے

نیچے حوالہ ملاحظہ کریں

معاویہ کے ساتھ اس بنیاد پہ صلح کر کے بیعت نہیں کی کہ وہ خلیفہ ہے بلکہ فرماتے تھے کہ ابھی بھی خلافت کا حق میرا ہے اور اگر میرے پاس صابر قسم کے اصحاب معرفت کا گروہ ہوتا تو کبھی اسے حکومت نہ دیتا اور معاویہ ایک جابر بادشاہ ہے تو یہ ایسے ہی تھا جیسے ہمارے باقی آئمہ ع نے دوسرے ظالم وجابر بادشاہوں کے سامنے تقیہ اختیار کیا تھا تو اس میں انکی بربریت ظاہر ہوتی ہے نہ شان ثابت ہوتی ہے

نیچے حوالہ ملاحظہ کریں

اندازہ کریں ناصبی کی عقل جو چیز معاویہ کی دنیا پرستی اور غاصب حق ہونے کو ظاہر کرتی اسے اس کی شان سمجھ رہا ہے

کیا امام حسن و حسین ع نے معاویہ کی بیعت کی - ناصبی اعتراض - رد شبہات و ناصبیت
کیا امام حسن و حسین ع نے معاویہ کی بیعت کی - ناصبی اعتراض - رد شبہات و ناصبیت
کیا امام حسن و حسین ع نے معاویہ کی بیعت کی - ناصبی اعتراض - رد شبہات و ناصبیت
کیا امام حسن و حسین ع نے معاویہ کی بیعت کی - ناصبی اعتراض - رد شبہات و ناصبیت
کیا امام حسن و حسین ع نے معاویہ کی بیعت کی - ناصبی اعتراض - رد شبہات و ناصبیت
کیا امام حسن و حسین ع نے معاویہ کی بیعت کی - ناصبی اعتراض - رد شبہات و ناصبیت

مزید حوالاجات کے لئے یہاں کلک کریں

https://shiahaq.com/category/shia-sunni-section/

About Admin