اھم ترین

ناصبی فریب – الکافی کی روایت – افسانہ عقد ام کلثوم – رد شبہات و ناصبیت

ناصبی فریب - الکافی کی روایت - افسانہ عقد ام کلثوم - رد شبہات و ناصبیت

ناصبی فریب – الکافی کی روایت – افسانہ عقد ام کلثوم

پہلی بات یہ ہے کہ یہ روایت اھل سنت کے صحاح ستۃ میں سے کسی میں بھی مذکور نہیں ہے اور اکثر رویات کی سند ضعیف ہے ۔ اس کے علاوہ اس کے متن میں اضطراب اور اختلاف پایا جاتا ہے ۔

ناصبیوں نے اس زواج کو ثابت کرنے کے لئے ایسے ایسے واقعات لکھے ہیں جو تاریخی حقائق کے خلاف ہیں ۔ جب یہ خود ایک مشکوک امر ہے کہ کیا امام علی ع کی بیٹی زینب بنت فاطمہ ع کی کنیت ہی ام کلثوم ہے جن کی شادی عبد اللہ بن جعفر سے ہوئی تھی یا مستقل ایک بیٹی تھیں زینب کے علاوہ ۔

چونکہ زینب بنت علی ع  جن کی شادی عبد اللہ بن جعفر سے ہوئی تھیں انہی کی کنیت ام کلثوم تھی ۔ لہذا یہ ثابت کرنے کے لئے کہ ام کلثوم کی شادی عمر کے بعد عبد اللہ بن جعفر سے ہوئی تھی یہ جعلی روایات بنانے کی کوشش کی کہ عمر کی موت کے بعد محمد بن جعفر کے ساتھ شادی ہوئی پھر ان کی وفات کے بعد ان کے بھائی عون بن جعفر کے ساتھ شادی ہوئی پھر ان کی بھی وفات کے بعد عبد اللہ بن جعفر کے ساتھ شادی ہوئی اور یہی ام کلثوم ہیں جو عبد اللہ بن جعفر کی زوجیت میں تھیں ۔

جبکہ بعض دوسری روایات اس کو جھٹلاتی ہیں جن کا مفھوم یہ ہے کہ عون بن جعفر کی زوجیت میں ہی ام کلثوم وفات پا گئیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ محمد بن جعفر اور عون بن جعفر دونوں کی شھادت عمر کی موت سے پہلے ہی واقعہ یشتر میں ہوچکی تھی لہذا اس تاریخی افسانے کی کوئی حیثیت نہیں بھلا جو عمر سے پہلے شھید ہوگئے تھے انہوں نے عمر کے بعد ان کی بیوہ سے کیسے شادی کرلی ؟

اور یہ بات تو ثابت ہے کہ ام کلثوم عبد اللہ بن جعفر کی زوجہ تھیں اور زینب بنت علی ع بھی عبد اللہ بن جعفر کی زوجہ تھیں اس کا مطلب یہ ہوا کہ ام کلثوم وہی زینب بنت علی ع ہیں ، ورنہ جمع بین الاختین لازم آتا ہے جو کہ اسلام میں حرام ہے ۔لہذا علی ع کی بیٹی زینب کی کنیت ام کلثوم ہے ۔ جس کے ساتھ عمر کی شادی ہوئی وہ ابو بکر کی بیٹی تھیں ۔ 

  دوسری بات یہ ہے کہ  امامیہ مصادر میں صرف دو روایات ملتی ہیں جن میں سے ایک کا مضمون ہے کہ امیر المؤمنین ع نے عمر کی وفات کے بعد اپنی بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر گھر لے آئے ۔ دوسری روایت میں صراحت ہے کہ زبر دستی اس مستور سے شادی کی گئی ۔ ان میں بھی کوئی صراحت نہیں کہ یہ علی ع کی وہی بیٹی تھیں جو فاطمہ ع سے ہوں بلکہ علی ع کی بیٹی کا ذکر ہے اور علی ع نے ابو بکر کے بعد اسماء سے شادی کی تھی جن کی بیٹی ام کلثوم تھیں جسے علی ع اپنی بیٹی کہتے تھے لہذا یہ ابو بکر کی بیٹی ہیں ۔ اور ان سے بھی شادی دھمکی دے کے کی گئی ہے ۔ تاریخ گواہ ہے کہ امیر المؤمنین علی علیہ السلام نے کئی بہانوں سے انکار فرمایا مگر عمر نے چوری کا الزام لگا کر ہاتھ کاٹنے کی دھمکی دی اس کے بعد بھی علی ع نے معاملہ کو اپنے چچا عباس رض کے حوالے کیا اور مجبورا شادی ہوگئی ۔ اور اکراہ اور اضطرار کسی بھی طرح رضایت اور عمر کی اصلاح کی دلیل نہیں ہے

 تیسری بات یہ ہے کہ قرآن کریم میں تو حضرت لوط علیہ السلام نے اپنی بیٹیوں کی شادی کی پیش کش ان لوگوں کو جو آپ ع کی نبوت کے بھی منکر 
تھے ۔ تو کیا اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حضرت لوط علیہ السلام کو ان لوگوں سے پیار تھا ؟

چوتھی بات یہ ہے کہ اسلام میں منافقین سے بھی نکاح جائز ہے جب وہ ظاھری اسلام کا کلمہ پڑھنے والا ہو ۔ لہذا نکاح ہونا کسی کے ایمان حقیقی کی کوئی دلیل نہیں ہے ۔

پانچویں بات یہ ہے کہ فرعون کی بیوی مومنہ تھیں لیکن اس سے فرعون کی فضیلت ثابت نہیں ہوتی اسی طرح نبی اللہ نوح اور نبی اللہ لوط علیھما السلام کی بیویاں خائن تھیں لہذا یہ ان نبیوں کی فضیلت میں کوئی کمی کا باعث نہیں ہے اسی طرح رسول اللہ ص کی دو بیویوں کو اللہ تعالی نے نوح و لوط علیھما السلام کی بیویوں سے تشبیہ دی ہے لیکن رسول اللہ ص کی فضیلت پر اس کا کوئی اثر نہیں ۔

نیچے حوالاجات ملاحظہ کریں

مزید پڑھیں

حضرت عمر نے ابو بکر کی بیٹی ام کلثوم سے نکاح کیا – اہل سنت کتب سے سکین پیجز

افسانہ عقد ام کلثوم – عبدالکریم مشتاق

About Admin