اھم ترین

ناصبی اعتراض – غسل خانے میں قرآن پڑھنا – رد شبہات و ناصبیت

ناصبی اعتراض - غسل خانے میں قرآن پڑھنا -  رد شبہات و ناصبیت

ناصبی اعتراض – غسل خانے میں قرآن پڑھنا

نواصب کتاب (الکافی , ص 316 ) سے ایک روایت لاتے ہیں کہ غسل خانہ میں قرآن کا پڑھنا جائز ہے

پہلی بات  ہم اس سے پوچھتے ہیں کہ آپ جب غسل خانہ میں داخل ہوتے ہیں تو بسم اللہ پڑھتے ہیں یا نہیں اگر پڑھتے ہیں تو پھر آپ خود حمام میں قرآن پڑھتے ہیں مگر شیعہ کے ساتھ تعصب نے آپ  کی عقل کی مت مار دی ہے اور اگر اس وقت بسم اللہ نہیں پڑھتے تو پھر اپنے دوست شیطان کا ورد کیا کریں

دوسرا نکتہ

روایت میں یہ نہیں لکھا کہ قرآن پڑھنا واجب ہے بلکہ یہ لکھا ہے کہ حرج نہیں ہے یعنی حرام نہیں ہے تو میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ ناصبی کے مذہب میں حمام میں قرآن پڑھنا حرام ہے؟ جب کہ اس کے اکابر مذہب تو اسے جائز قرار دیتے ہیں بلکہ کچھ تو مکروہ بھی نہیں سمجھتے  ہیں ۔ جیسا کہ محمد بن الحسن اور امام مالک عدم کراھت کے قائل تھے اور شافعیہ میں سے صاحب العدۃ اور صاحب البیان نے بھی عدم کراھت کی صراحت کی ہے ، اور النووی نے التبیان میں کہا ہے کہ مکروہ نہیں ہے ،اور سبکی الکبیر کہتے ہیں کہ حمام میں قرآن پڑھنا  مکروہ بھی نہیں ہے ، اس دلیل کے ساتھ کہ زیادہ سے زیادہ قرآن پڑھنے کا حکم ہے اور وہ اس حالت کو بھی شامل کرتا ہے ۔ (الجامع الصحیح للسنن والمسانید ج 22 ص 323 ) پس یہ حکم صرف شیعوں کے پاس نہیں ہے بلکہ مشترکہ ہے ۔

نیچے حوالہ ملاحظہ کریں

تیسرا نکتہ

اس سے بھی مسئلہ آگے ہے کیونکہ ہم پوچھیں گے کہ

کیا ناصبی کے مذہب میں بیوی سے جماع کرتے ہوئے بسم اللہ پڑھنی ہے یا شیطان کو یاد کرنا ہے اگر بسم اللہ پڑھنی ہے جیسا کہ اس کے اکابر علماء نے لکھا ہے بلکہ باقی قرآن کو پڑھنا بھی جائز قرار دیتے ہیں تو بسم اللہ بھی قرآن ہے اور یہ مقام حمام سے بھی زیادہ گھن کا مقام ہے

نیچے حوالہ ملاحظہ کریں

معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کا ذکر اور قرآن کی تلاوت مقام کی خصوصیات سے بہت بلند ہے ایسا نہیں ہے جیسے ناصبی کی سوچ ہے

About Admin