اھم ترین

کیا مولا علی ع نے حضرت عمر کو کفن میں دیکھ کر کوئی خواہش کی – ناصبی اعتراض اور ترجمہ میں دجل – رد شبہات و ناصبیت

کیا مولا علی ع نے حضرت عمر کو کفن میں دیکھ کر کوئی خواہش کی - ناصبی اعتراض اور ترجمہ میں دجل - رد شبہات و ناصبیت

کیا مولا علی ع نے حضرت عمر کو کفن میں دیکھ کر کوئی خواہش کی – ناصبی اعتراض اور ترجمہ میں دجل 

نواصب کتاب (معانی الاخبار ، ص412 ) سے ایک روایت لاتے ہیں کہ امیر المومنین ع نے جب حضرت عمر کو کفن میں ملبوس دیکھا تو کہا کہ میری خواہش ہے کہ  میرے اعمال کو اس کے اعمال کے ساتھ ملا دیا جائے  

ناصبی کی چالاکی اور مکاری دیکھیں کہ وہ حدیث جو اس کے عقیدہ اور مذہب کو رد کر رہی ہے وہ اس کے ایک ٹکڑے کو لے کر غلط ترجمہ کر کے شیعہ کے خلاف پیش کر رہا ہے

ہم اس حدیث کو مکمل اور صحیح ترجمہ کے ساتھ پیش کر رہے ہیں اور قاری پر انصاف ہے کہ وہ کیا حکم لگاتا ہے

مفضل بن عمر کہتا ہے کہ میں نے امام صادق علیہ السلام سے پوچھا کہ امیرالمومنین ع کی اس بات کا مقصد کیا ہے کہ جب انہوں نے حضرت عمر کو کفن میں لپٹا ہوا دیکھا تو فرمایا کہ مجھے اس سے زیادہ کوئی چیز پسند نہیں ہے کہ میں اس سوئے ہوئے کی تحریر کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی ملاقات کروں تو امام ع نے فرمایا کہ ان کا مقصود وہ تحریر تھی جو کعبہ کے اندر لکھی گئی تھی

نیچے حوالہ ملاحظہ کریں

یہ ہے مکمل حدیث اور یہ بات معلوم ہے اور دوسری روایات میں بھی واضح طور پر آیا ہے کہ کعبہ کے اندر حضرت عمر نے جو تحریر اپنے ساتھیوں ابوبکر، ابو عبیدہ، مغیرہ اور سالم کے ساتھ بیٹھ کر لکھی تھی وہ یہ تھی کہ رحلت رسول کے بعد خلافت کو اپنے پاس رکھنا ہے کسی صورت ان کے اھل بیت میں نہیں جانے دینا ہے تو اس وجہ سے حضرت عمر کی موت کے وقت امیرالمومنین ع اپنی اس تمنا کا اظہار فرما رہے ہیں کہ جب بارگاہ ایزدی میں جاؤں تو وہ تحریر میرے ہاتھ میں ہو

نیچے حوالہ ملاحظہ کریں

اب اندازہ لگائیے ناصبی کی مکاری کا کہ ایسی حدیث کو اپنے حق میں پیش کر رہا ہے

دوسرا یہ کہ ناصبی کو اس طرح کا ترجمہ کرتے ہوئے شرم نہیں آئ کہ وہ ہستی جس کی خندق کی ایک ضربت کی قیمت رسول خدا نے ثقلین کی عبادت سے افضل قرار دی وہ کس طرح سے حسرت کر سکتا ہے کہ اس کے اعمال اس شخص کے اعمال سے ملا دیے جائیں جو میدان جنگ میں رسول خدا کو چھوڑ کر فرار کر جاتے تھے

ناصبی کو یہ خبر بھی نہیں ہے یہ حدیث کسی چیز کے ثابت کرنے یا نفی کرنے کیلیے کافی نہیں ہے کیونکہ اس کی سند ضعیف ہے چونکہ اس میں محمد بن سنان ہے جو ضعیف ہے

نیچے حوالہ ملاحظہ کریں

کیا مولا علی ع نے حضرت عمر کو کفن میں دیکھ کر کوئی خواہش کی - ناصبی اعتراض اور ترجمہ میں دجل - رد شبہات و ناصبیت
کیا مولا علی ع نے حضرت عمر کو کفن میں دیکھ کر کوئی خواہش کی - ناصبی اعتراض اور ترجمہ میں دجل - رد شبہات و ناصبیت
کیا مولا علی ع نے حضرت عمر کو کفن میں دیکھ کر کوئی خواہش کی - ناصبی اعتراض اور ترجمہ میں دجل - رد شبہات و ناصبیت
کیا مولا علی ع نے حضرت عمر کو کفن میں دیکھ کر کوئی خواہش کی - ناصبی اعتراض اور ترجمہ میں دجل - رد شبہات و ناصبیت

مزید حوالاجات کے لئے یہاں کلک کریں

https://shiahaq.com/category/shia-sunni-section/

About Admin