مولا علی ع کو معاذاللہ گدھے سے تشبیہ والی ضعیف روایت
نواصب{کتاب الاختصاص}سے ایک روایت لاتے ہیں کہ
المنخل بن جمیل سے روایت ہے کہا اے جابر کیا تمہارے پاس ایسا گدھا ہے جو مشرق سے مغرب تک صرف ایک دن میں لے جائے؟ جابر نے کہا نہیں ابو جعفر عليه السلام آپ پر قربان جاؤں ایسا گدھا کہاں سے ملے گا؟ امام باقر عليه السلام نے کہا وہ امیر المومنین علی عليه السلام ہیں
کتاب الاختصاص – الشيخ المفيد – الصفحة ٣٠٣
اولاً اختصاص معتبر کتاب شمار نہیں ہوتی۔ پھر اس کتاب سے فقط علامہ مجلسی نے بحار میں نقل کیا ہے اور حر عاملی نے اثبات الھداۃ میں۔ یہ دونوں نقل نہ کرتے تو کسی حدیث کی کتاب میں یہ روایت نہ ہوتی۔ شیخ مفید کی کسی کتاب میں یہ موجود نہیں اور نہ ان کے دور میں جمع کی گئی احادیث کی کتب جیسے کتب اربعہ
راوی : المنخل بن جمیل
منخل اس میں ضغیف راوی ہے اور شیخ نجاشی و طوسی نے اس کی وثاقت کو بیان نہیں کیا جبکہ رجال کشی میں بھی اس کو غالی سے متہم کیا گیا ہے۔
المنخل بن جمیل ضغیف راوی ہے اس کو غالی سے متہم کیا گیا ہے۔
خلاصة الأقوال في معرفة الرجال ، ص:411
جابر بن یزید سے ضعیف راوی روایت نقل کرتے ہیں ۔
ان میں سے ایک منخل بن جمیل ہے ۔
الرجال (لابن الغضائري)، ص: 110
نواصب کو مشورہ ہے کہ شیعہ کتب کی ضعیف روایات کو چھوڑ کر اپنی صحیح السند روایات کی طرف رجوع کریں