اھم ترین

ضعیف روایت – کیا سیدہ فاطمہ ع نعوذ باللہ مولا علی ع سے ایک باغ پر ناراض ہوئیں – رد شبہات و ناصبیت

ضعیف روایت - کیا سیدہ فاطمہ ع نعوذ باللہ مولا علی ع سے ایک باغ پر ناراض ہوئیں - رد شبہات و ناصبیت

ضعیف روایت – کیا سیدہ فاطمہ ع نعوذ باللہ مولا علی ع سے ایک باغ پر ناراض ہوئیں 

  نواصب کتاب ( امالی و مجالس , ص٤٦٩  ) سے ایک روایت لاتے ہیں کہ بی بی زھرا علیہا السلام نے باغ کی قیمت صدقہ کرنے پر مولا علی علیہ السلام کا دامن پکڑ لیا مولا نےفرمایا مجھے چھوڑ دیں سیدہ نے کہا اس وقت تک نہ چھوڑوں گی جب تک میرے بابا آپ کے اور میرے درمیان فیصلہ نہ کردیں اتنے میں جبرائیل ع نازل ہوئے اور فرمایا فاطمہ ع سے کہیں تجھے کوئی حق حاصل نہیں کہ علی ع کا دامن پکڑو – امالی و مجالس صدوق مجلس گیارہ، مناقب ابی طالب، بحار الانوار 

اس روایت کو بالفرض مان بھی لیں تو عقیدۂ عصمت کی نفی نہیں ہوتی کیونکہ ہمارے ہاں خبر واحد(وہ بھی ضعیف)کی بنیاد پر عقائد ثابت یا نفی نہیں کئے جاتے ہیں۔اور نہ یہ طعن کر سکتے ہیں کہ شیعہ کی کتابیں معتبر نہیں کیونکہ ہمارے علماء معتبر ترین کتاب الکافی کو بھی مِن و عَن نہیں لیتے ،جو روایت ضعیف یا  قرآن مجید اور عقائد حقہ کے مخالف ہو اس کو ترک کرتے ہیں۔حالانکہ یہ روایت تو انتہائی ضعیف ہے۔

نیچے حوالہ ملاحظہ کریں

ثانياً اس روایت کی سند فقط امالی صدوق میں ذکر ہے۔

(حدثنا أحمد بن زياد بن جعفر الهمداني (رحمه الله)، قال: حدثنا عمر ابن سهل بن إسماعيل الدينوري، قال: حدثنا زيد بن إسماعيل الصائغ، قال: حدثنامعاوية بن هشام، عن سفيان، عن عبد الملك بن عمير، عن خالد بن ربعي، قال۔۔)

یہ روایت ضعیف ہے۔کیونکہ اکثر راوی(عمر بن سہل بن اسماعیل، زید بن اسماعیل الصائغ، معاویہ بن ہشام،اور سفیان الثوری)اہل سنت کے محدثین میں سے ہیں انکے علاوہ عبد الملك بن عمير اللخمي اور بالخصوص خالد بن ربعی سنی ہونے کے ساتھ ساتھ انکے ہاں بھی اسکی وثاقت ثابت نہیں ہے۔

نیچے حوالہ ملاحظہ کریں

دنیا خاندانِ علی و بتول علیہما السلام کی مثالیں پیش کرتی ہے کیونکہ الله تعالی نے سیرتِ بی بی زہرا سلام اللہ علیہا کو خاندان کی خوشحالی اور خواتین کی تربیت کا نصاب قرار دیا ہے جبکہ بعض اپنے مذہبی تعصب کی پوچا کرتے ہوئے غیر مصدقہ اخبار کی تلاش میں رہتے ہیں تاکہ اس خاندانِ تطہیر کو عیب دار ثابت کریں۔اور یہ نہیں دیکھتے کہ اس قسم کی افواہوں سے انکے مذہب کی تقویت نہیں بلکہ اسلام کی توہین ہوتی ہے۔

خبر ہمیشہ راویان سے پہچانی جاتی ہے۔تو اہل بیت ع کی توہین کے مرتکب ہم نہیں ہو رہے۔بلکہ یہ آپ کے راویان کے کام ہیں۔یہ تو اپنا عقیدہ دوسروں پر تھوپنے کے برابر ہے۔ انکے لئے تو انکی اپنی کتابوں میں موجود توہینِ رسالت و اسلام کافی ہے۔پہلے اپنے ہاں صفائی کریں پھر دوسروں کو دیکھیں۔۔

نیچے حوالہ ملاحظہ کریں

ضعیف روایت - کیا سیدہ فاطمہ ع نعوذ باللہ مولا علی ع سے ایک باغ پر ناراض ہوئیں - رد شبہات و ناصبیت
ضعیف روایت - کیا سیدہ فاطمہ ع نعوذ باللہ مولا علی ع سے ایک باغ پر ناراض ہوئیں - رد شبہات و ناصبیت
ضعیف روایت - کیا سیدہ فاطمہ ع نعوذ باللہ مولا علی ع سے ایک باغ پر ناراض ہوئیں - رد شبہات و ناصبیت
ضعیف روایت - کیا سیدہ فاطمہ ع نعوذ باللہ مولا علی ع سے ایک باغ پر ناراض ہوئیں - رد شبہات و ناصبیت
ضعیف روایت - کیا سیدہ فاطمہ ع نعوذ باللہ مولا علی ع سے ایک باغ پر ناراض ہوئیں - رد شبہات و ناصبیت
ضعیف روایت - کیا سیدہ فاطمہ ع نعوذ باللہ مولا علی ع سے ایک باغ پر ناراض ہوئیں - رد شبہات و ناصبیت
ضعیف روایت - کیا سیدہ فاطمہ ع نعوذ باللہ مولا علی ع سے ایک باغ پر ناراض ہوئیں - رد شبہات و ناصبیت

مزید حوالاجات کے لئے یہاں کلک کریں

https://shiahaq.com/shia-sunni-section-list-of-articles-with-scan-pages/

About Admin