اھم ترین

نھج البلاغه – ناصبی اعتراض – کیا مولا علی ع خلافت کے طلبگار نہیں تھے – رد شبہات و ناصبیت

نھج البلاغه - ناصبی اعتراض – کیا مولا علی ع خلافت کے طلبگار نہیں تھے - رد شبہات و ناصبیت

نھج البلاغه – ناصبی اعتراض – کیا مولا علی ع خلافت کے طلبگار نہیں تھے

نواصب کتاب (نھج البلاغه , خطبہ 5 ) کی عبارت لاتے ہیں کہ جب ابن عباس و ابو سفیان نے مولا علی ع کی بیعت کرنا چاہی تو آپ ع نے فرمایا اس وقت طلب خلافت کے لئے کھڑا ہونا گندا پانی اور لقمہ ہے

اعتراض

نواصب اس خطبہ سے استدلال کرتے ہیں امام علی (ع) نے شیخین کی خلافت کو قبول کرلیا اور حق تسلیم کیا اور اگر وہ خلافت کو اپنا حق سمجھتے تو جنگ کرتے۔

سقیفہ کی کاروائی کے بعد امام علی (ع) کے پاس دو راستے تھے۔

۱- خلافت کے لیے جنگ کرتے جسکے لیے امام علی (ع) کو مخلص ساتھیوں کی ضرورت تھی اور اُس وقت کچھ لوگوں کے علاوہ سب نے امام علی (ع) کا ساتھ چھوڑ دیا تھا۔ جسکی تفصیل آپکو کتب میں مل جائے گی ۔ بس ان حالات میں جنگ تو ممکن ہی نہ تھی۔ کیونکہ اگر امام علی (ع) جنگ کرتے تو ممکن تھا کہ حکمرانوں کے دباؤ میں آکر لوگ امام علی (ع) کو درمیان میں ہی چھوڑ دیتے ۔

۲- امام علی (ع) صبر کریں اور مناسب وقت کا انتظار کریں ۔ یہی قول مناسب تھا اور یہی رسول(ص) کی وصیت تھا۔

ملاخطہ ہوں
اہلسنت کی معتبر کتاب مدارج النبوت ، ص 500

نیچے حوالہ ملاحظہ کریں

اب آتے ہیں نھج البلاغه کے خطبہ نمبر 5 کی عبارت پر

ابن اثیر اپنی الکامل میں نقل کرتے ہے کہ ابو سفیان نے یہ پیشکش کی کہ میں سواروں اور پیادوں کی فوج سے مدینہ کو بھردوں گا تاکہ امیر المؤمنین (علیؑ) خلافت کو ابوبکرکے ہاتھوں سے لیں، اس مشورے کو امیر المؤمنین علیہ السلام نے قبول نہ کیا۔
بلکہ فرمایا
والله إنك ما أردت بهذا إلا الفتنة وإنك والله طالما بغيت للاسلام شرا لا حاجة لنا في نصيحتك.

اللہ کی قسم تم اس سے سوائے فتنہ و فساد کے کچھ نہیں چاہتے (اے ابو سفیان) اور خدا کی قسم تم نے ہمیشہ اسلام کے خلاف سازش کی ہے اور ہمیں تمہاری مدد و نصحیت کی کوئی ضرورت نہیں۔
الکامل جلد ٢ ص ١٨٩

نیچے حوالہ ملاحظہ کریں

پس ثابت ہوا کہ امام علی ع کا خطبہ ، بنو امیہ کی سازشوں کو دبانے اور رسول خدا ص کی وصیت پر عمل کرنے کے لئے تھا

نھج البلاغه - ناصبی اعتراض – کیا مولا علی ع خلافت کے طلبگار نہیں تھے - رد شبہات و ناصبیت
نھج البلاغه - ناصبی اعتراض – کیا مولا علی ع خلافت کے طلبگار نہیں تھے - رد شبہات و ناصبیت
نھج البلاغه - ناصبی اعتراض – کیا مولا علی ع خلافت کے طلبگار نہیں تھے - رد شبہات و ناصبیت

About Admin