فرمان رسول خدا ص : جس شخص نے مجھ پر ایسی بات کہی جو میں نے نہیں کہی تو وہ اپنا ٹھکانا (جہنم کی) آگ میں بنا لے – (صحیح بخاری:109)
من گھڑت فضائل صحابہ
جھوٹی حدیث – اے عثمان تم خلافت سے دستبردار نہ ہونا
جعلی حدیث
عن أنس، قال: قال رسول الله ص : يا عثمان إنك ستلي الخلافة من بعدي، وسيريدك المنافقون على خلعها فلا تخلعها، وصم ذلك اليوم تفطر عندي
انس سے مروی ہے کہ رسول خدا ص نے فرمایا : اے عثمان ! تم میرے بعد مسلمانوں کے حکمران ہو گے لیکن منافقوں کی ٹولی گھیراؤ کر کے اس سے معزول کرنا چاہے گی لیکن تم دستبردار نہ ہونا اس دن روزہ رکھ لینا تا کہ میرے ساتھ افطار کرو
حدیث کی صحت و ضعف راوی : خالد بن محمد أبي الرحال الأنصاري الذهبي : عنده عجائب، وقال ابن حبان : لا يجوز الاحتجاج به. قال أبو حاتم: ليس بالقوي ذہبی نے خالد بن محمد سے نقل کر کے کہا ہے کہ یہ عجیب و غریب باتیں کرتا ہے ابن حبان کہتے ہیں کہ اس سے احتجاج کرنا صحیح نہیں ميزان الاعتدال: ١ / ٦٣٩
كتاب المجروحين: ١ / 345
ہمارے سادہ لو اہلسنت برادارن کو ہمارا مشورہ ہے کہ جعلی فضائل صحابہ کی جانچ پڑتال و اسناد پر ضرور تحقیق کریں