فرمان رسول خدا ص : جس شخص نے مجھ پر ایسی بات کہی جو میں نے نہیں کہی تو وہ اپنا ٹھکانا (جہنم کی) آگ میں بنا لے – (صحیح بخاری:109)
فضائل اہلبیت کی چوریاں
جعلی حدیث – حضرت ابو بکر و عمر کو مومن ہی دوست رکھے گا اور منافق ہی دشمن رکھے گا
مولا علی ع کی شان میں اصل حدیث
زربن جیش کہتے ہیں کہ میں نے علی علیہ السلام سے سنا کہ انہوں نے فرمایا کہ مجھے قسم ہے اُس خدا کی جو دانے کو کھولتا ہے اور مخلوق کو وجود میں لاتا ہے۔ پیغمبر اکرم (ص) نے مجھ سے عہد کرتے ہوئے فرمایا: یا علی ! تم سے کوئی محبت نہ رکھے گا مگر سوائے موٴمن کے اور تم سے کوئی بغض نہیں رکھے گا سوائے منافق کے۔
حوالاجات : احمد بن حنبل، کتاب المسند، باب مسند ِعلی ،جلد1،صفحہ95،حدیث731اور دوسری اشاعت میں صفحہ204اور حدیث642،جلد1،صفحہ84،اشاعت اوّل۔ ، ابن عساکر تاریخ دمشق ، باب شرح حالِ امیر الموٴمنین ،ج2،ص190،حدیث٦٧٤ ، ابن مغازلی مناقب میں، حدیث225،صفحہ190،اشاعت اوّل۔ ، خطیب ،تاریخ بغداد میں، شمارہ7785،باب شرح حال ابی علی بن ہشام حربی۔ ، بلاذری، کتاب انسابُ الاشراف میں، باب شرح حالِ علی ،حدیث20،ج2،ص97 اور حدیث158،صفحہ153۔ ، حاکم، المستدرک میں، جلد3،صفحہ129۔ ، ابن کثیر، کتاب البدایہ والنہایہ میں، جلد7،صفحہ355،بابِ فضائلِ علی علیہ السلام۔ ، ابن عمر یوسف بن عبد اللہ ، استیعاب میں، جلد3،صفحہ 1100اور روایت1855۔ ، گنجی شافعی، کتاب کفایة الطالب میں، باب3،صفحہ68۔ ، ابن ماجہ قزوینی اپنی کتاب "سنن” میں، جلد1،صفحہ42،حدیث114۔ ، شیخ سلیمان قندوزی حنفی، کتاب ینابیع المودة میں ،باب6، صفحہ52 اور 252پر۔
جعلی حدیث
اہلبیت ع سے بغض و حسد رکھنے والوں کو فضائل مولا علی ع برداشت نہ ہوے تو انہوں نے ایک جعلی حدیث گھڑ لی
عن أبى هريرة قال : قال رسول الله صلىاللهعليهوآله : هذا جبريل يخبرنى عن الله ماأحبّ أبابكر وعمر إلا مؤمن تقىّ ولاأبغضهما إلاّ منافق شقىّ
ابو ہریرہ سے بطور مرفوع : جبرئیل ، خدا کی طرف سے مجھے خبر دے رہے ہیں کہ ابو بکر و عمر کو صرف مومن ہی دوست رکھے گا اور صرف منافق ہی دشمن رکھے گا
حدیث کی سند
إبن عساكر تاريخ مدينة دمشق ج ٢١ ص ٤١١
حدیث کی صحت و ضعف
یہ إبراهيم بن البراء بن النضر بن أنس بن مالك الانصارى کی گھڑی ہوئی حدیثوں میں سے ہے
عبدالله بن عدى الكامل فى ضعفاء الرجال ج ١ ص ٢٥٤
إبراهيم بن البراء
ابن حبان کا قول ہے : إبراهيم بن البراء من ولد النضر بن أنس شيخ كان يدور بالشام ويحدث عن الثقات بالموضوعات لايجوز ذكره إلا على سبيل القدح فيه
الذهبى ميزان الإعتدال فى نقد الرجال ج ١ ص ٢١ و ٢٢ – إبراهيم بن البراء بن النضر
تبصرہ : ہمارے سادہ لو اہلسنت برادارن اور اہلبیت سے محبت کے دعویداروں کو دعوت فکر ہے کہ نقالوں سے ہوشیار رہیں اور جعلی فضائل صحابہ کی جانچ پڑتال و اسناد پر ضرور تحقیق کریں
زبردست اعلیٰ
jazakALlah