اھم ترین

ضعیف روایت – مستدرک – صحابہ و سسرالی رشتہ داروں کو برا کہنے والے پر الله کی لعنت – اہلسنت کی جعلی حدیثیں

فرمان رسول خدا ص : جس شخص نے مجھ پر ایسی بات کہی جو میں نے نہیں کہی تو وہ اپنا ٹھکانا (جہنم کی) آگ میں بنا لے – (صحیح بخاری:109)

من گھڑت فضائل صحابہ

ضعیف روایت – مستدرک – صحابہ و سسرالی رشتہ داروں کو برا کہنے والے پر الله کی لعنت

اکثر تکفیری حضرات ایک ضعیف روایت کو بنیاد بنا کر فرقہ واریت کی آگ بھڑکاتے ہیں کہ جو صحابہ پر اعتراض  کرے وہ کافر لعنتی ہے

نوٹ :  مذہب اہلبیت ع میں کسی بھی شخص کو گالی دینا حرام ہے اور شیعہ ، رسول خدا ص کے مخلص اصحاب کی تعظیم کو ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں

آئیے مستدرک کی روایت کا تحقیقی جائزہ لیتے ہیں

حاکم نے اپنی سند سے نقل کیا کہ عبدالرحمان بن سالم بن عتبۃ بن عویم بن ساعدہ نے اپنے والد سے اور انہوں نے اپنے والد سے اور انہوں نے عویم بن ساعدہ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ص نے فرمایا : ” بے شک اللہ تعالیٰ نے مجھے چن لیا ، اور میرے لۓ میرے اصحاب کو چن لیا ، پس ان میں سے بعض کو میرے وزیر ، میرے مددگار اور میرے سسرالی رشتہ دار بنایا ۔ پس جو شخص ان کو برا کہتا ہے اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ، فرشتوں کی لعنت اور سارے انسانوں کی لعنت ۔ قیامت کے دن نہ اس کا کوئ فرض قبول ہوگا نہ نفل

حدیث کی صحت و ضعف
( ضعیف )

حاکم (جو تحکیم میں متساہل) تھے انہوں نے اس پر صحت کا حکم لگایا۔
مستدرک علی صحیحین – حاکم نیساپوری // جلد ۳ // صفحہ ۷۳۲ // رقم ۶۶۵۶ // طبع دار الکتب العلمیہ 

ابن ابی عاصم : سند ضعیف
کتاب السنۃ – ابن ابی عاصم (نسخہ جوابرہ) // صفحہ ۴۱۴ // رقم ۱۰۳۴ // طبع دار الفضیلہ ریاض سعودیہ۔

ناصر الدین البانی : ضعیف
کتاب السنۃ – ابن ابی عاصم (نسخہ البانی) // صفحہ ۴۳۸ // رقم ۱۰۰۰// طبع مکتب اسلامی ریاض سعودیہ۔

ناصر الدین البانی نے اپنی دوسری کتاب میں بھی اسکو ضعیف قرار دیا ہے۔
ضعیف جامع الصغیر – البانی // صفحہ ۲۲۱ // رقم ۱۵۳۶ // طبع مکتب اسلامی ریاض سعودیہ۔

نور الدین ھیثمی : اسکے راویوں کو میں نہیں جانتا (مجہول)۔
مجمع الزوائد – ھیثمی // جلد ۸ // صفحہ ۵۴۶ // رقم ۱۶۳۹۱ // طبع دار الکتب العلمیہ بیروت لبنان۔

راوی : عبدالرحمان بن سالم بن عتبہ بن عویم بن ساعدہ

ابن حجر عسقلانی : مجہول
تقریب التہذیب – ابن حجر عسقلانی ۳۷۳ // رقم ۳۸۶۸ // طبع دار المنہاج بہروت لبنان

راوی : عتبہ بن عویم

ابو حاتم الرازی : اسکی احادیث صحیح نہیں۔
کتاب الجرح و التعدیل – ابو حاتم الرازی // جلد ۸ // صفحہ ۲۹۵ // رقم ۲۰۵۱ // طبع دار الفکر بیروت لبنان
بیروت۔

مستدرک علی صحیحین – حاکم نیساپوری // جلد ۳ // صفحہ ۷۳۲

ضعیف روایت - مستدرک - صحابہ و سسرالی رشتہ داروں کو برا کہنے والے پر الله کی لعنت - اہلسنت کی جعلی حدیثیں

کتاب السنۃ – ابن ابی عاصم (نسخہ جوابرہ) // صفحہ ۴۱۴ // رقم ۱۰۳۴

ضعیف روایت - مستدرک - صحابہ و سسرالی رشتہ داروں کو برا کہنے والے پر الله کی لعنت - اہلسنت کی جعلی حدیثیں

کتاب السنۃ – ابن ابی عاصم (نسخہ البانی) // صفحہ ۴۳۸

ضعیف روایت - مستدرک - صحابہ و سسرالی رشتہ داروں کو برا کہنے والے پر الله کی لعنت - اہلسنت کی جعلی حدیثیں
ضعیف روایت - مستدرک - صحابہ و سسرالی رشتہ داروں کو برا کہنے والے پر الله کی لعنت - اہلسنت کی جعلی حدیثیں

ضعیف جامع الصغیر – البانی // صفحہ ۲۲۱ // رقم ۱۵۳۶

ضعیف روایت - مستدرک - صحابہ و سسرالی رشتہ داروں کو برا کہنے والے پر الله کی لعنت - اہلسنت کی جعلی حدیثیں

تقریب التہذیب – ابن حجر عسقلانی ۳۷۳ // رقم ۳۸۶۸

ضعیف روایت - مستدرک - صحابہ و سسرالی رشتہ داروں کو برا کہنے والے پر الله کی لعنت - اہلسنت کی جعلی حدیثیں

کتاب الجرح و التعدیل – ابو حاتم الرازی // جلد ۸ // صفحہ ۲۹۵

ضعیف روایت - مستدرک - صحابہ و سسرالی رشتہ داروں کو برا کہنے والے پر الله کی لعنت - اہلسنت کی جعلی حدیثیں

ہمارے سادہ لو اہلسنت برادارن کو ہمارا مشورہ ہے کہ جعلی فضائل صحابہ کی جانچ پڑتال و اسناد پر ضرور تحقیق کریں

 

About Admin

Check Also

جھوٹی حدیث - جس نے عمر سے نفرت کی اس نے مجھ سے نفرت کی - اہلسنت کی جعلی حدیثیں

جھوٹی حدیث – جس نے عمر سے نفرت کی اس نے مجھ سے نفرت کی – اہلسنت کی جعلی حدیثیں

جھوٹی حدیث - جس نے عمر سے نفرت کی اس نے مجھ سے نفرت کی - اہلسنت کی جعلی حدیثیں