فرمان رسول خدا ص : جس شخص نے مجھ پر ایسی بات کہی جو میں نے نہیں کہی تو وہ اپنا ٹھکانا (جہنم کی) آگ میں بنا لے – (صحیح بخاری:109)
من گھڑت فضائل صحابہ
من گھڑت حدیث – جس نے صحابہ کو گالی دی اس پر لعنت
اکثر تکفیری حضرات ایک ضعیف روایت کو بنیاد بنا کر فرقہ واریت کی آگ بھڑکاتے ہیں کہ جو صحابہ پر اعتراض کرے وہ کافر لعنتی ہے
نوٹ : مذہب اہلبیت ع میں کسی بھی شخص کو گالی دینا حرام ہے اور شیعہ ، رسول خدا ص کے مخلص اصحاب کی تعظیم کو ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں
آئیے روایت کا تحقیقی جائزہ لیتے ہیں
جس نے صحابہ پر سب کیا، اس پر اللہ، ملائکہ اور انسانوں کی لعنت ہو
حدیث کی پہلی سند
عبداللہ بن عباس سے
اس روایت کی مکمل سند طبرانی نے معجم الکبیر میں نقل کی ہے۔
معجم الکبیر – طبرانی // جلد ۷ // صفحہ ۹۳ // رقم ۱۲۵۴۱ // طبع دار الکتب العلمیہ بیروت لبنان
حدیث کی صحت و ضعف
راوی : عبداللہ بن خراش
ضعیف و کذاب
تقریب التہذیب – ابن حجر عسقلانی // صفحہ ۳۳۶ // رقم ۳۲۹۳ // طبع دار المنھاج ریاض سعودیہ